29 نومبر 2017 - 17:49
بچوں پر گولی چلانے سے انکار پر بھارتی فوجی کو افسر نے ہلاک کر دیا

کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر تشدد سے بھارتی فوجی نے انکار کر دیا جس پر افسر نے فائرنگ کرکے انہیں گولیوں سے چھلنی کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر تشدد سے بھارتی فوجی نے انکار کر دیا جس پر افسر نے فائرنگ کرکے انہیں گولیوں سے چھلنی کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں بھارتی مظالم کیخلاف اسکول کےبچے احتجاج کررہے تھے۔

فوجی افسر نے ایک اہلکار کو بچوں پر چھرے والی بندوق چلانے کا حکم دیا لیکن اس نے انکار کردیا۔

بی ایس ایف کے ایک اہلکار رام کرشنا نے بتایا کہ مارے جانے والے اہلکار نے کہا کہ یہ بچے ان کے بچوں جیسے ہیں۔ ان کو معلوم ہےکہ بچہ کھونے کا درد کیا ہوتا ہے۔

رام کرشنا نے کہا کہ بی ایس ایف افسر اپنے ضد پر اڑے رہے اور فائرنگ کرکے اپنے ساتھی کو ہلاک کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲